نئے بجٹ میں عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے،تعلیم اور صحت کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں‘سید ریاض حسین شاہ

پیر 23 مئی 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پر امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے،نئے بجٹ میں عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے،تعلیم اور صحت کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اﷲ کی نا فرمانی کی وجہ سے امت مسلمہ زوال کا شکار ہے۔امت مسلمہ کے زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے علم و عمل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ مسلم نوجوان اپنے اندر گناہوں سے نفرت اور نیکی کا شوق پیدا کریں۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قومی قائدین مہذب سیاست کو رواج دیں۔ اجتماعی قومی بے حسی ختم کرنا ہو گی۔ پاکستان کی معاشی ترقی اقتصادی راہداری منصوبے سے وابستہ ہے۔نئے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے اور نیا بجٹ عام آدمی کے مسائل کو پیش نظر رکھ کر بنایا جائے۔حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے۔

متعلقہ عنوان :