قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

پیر 23 مئی 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور دیگر اداروں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی او (ما نیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چو پڑا نے عرفان نواز میمن کو تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی یکم مئی سے20مئی تک کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

کم کارروائیاں کر نے والے مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان نواز میمن نے اپنی کارکر دگی کو تیز کر نے کی ہدایت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام مجسٹریٹس تمام مارکیٹوں میں بھر پور کارروائیاں کریں تا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشی پر مکمل قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :