Live Updates

کیا بات ہے جی۔۔۔۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 23 مئی 2016 19:23

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء ) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کی جانب سے سائلین کی فوری داد رسی اور عوا م دوست پولیسنگ کلچر کے اجراء کے لیے تھانہ سٹی ہارون آباد میں تعینات وی آر او (ویکٹم رسپانس آفیسر )اے ایس آئی محمد عباس نے سال 2016میں 120معاملات میں فریقین کے دوران صلح کراتے ہوئے اسلامی تصور حیات کے عملی ثبوت کی مثال پیش کی ہے وی آر او ہارو ن آباد اے ایس آئی محمد عباس نے صلح کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے ایشو ز کی قانونی انداز میں منطقی نتیجہ تک پہنچا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا شہریوں محمد عمران خان ،گلزار کان ،محمد امجد ،طیب علی ،شمس الدین ،محمد وسیم ،کمال احمد نے وی آر او محمد عباس کی کار کردگی پر عوامیاطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور ڈاکٹر احسان صادق کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا ہے اور عوامی ریلیف کے لیے اس سلسلہ کو مزید وسعت دے کر سائل دوست پولیسنگ کے عملی کلچر کے نفاذ کی جانب موثر سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات