Live Updates

حکمرانوں نے لوٹ مار کا نام جموریت رکھا ہواہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 23 مئی 2016 19:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا نام جموریت رکھا ہواہے۔نواز ، زرداری اور فضل الرحمن کالندن میں اکھٹے ہوناکرپشن بچا? مہم کاحصہ ہے۔احتساب روکنے کیلئے نیا لندن پلان بن رہاہے۔پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملہ کھلی جارحیت ہے۔حکمران پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام ہیں۔

آئی ایم ایف کی ہدایات پر بننے والابجٹ عوام دوست نہیں ہوگا۔ مودی خطے میں پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے سر گرم ہے۔امریکہ بھارت کو نیٹو کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ حکومت رمضان سے پہلے منافع خور مافیا کو گرفت میں لائے۔چہلم میں کروڑوں روپے کی سے بننے والا پل گرنے سے پنجاب حکومت کی گورننس کا پول کھل گیا ہے۔حکومت نئے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالے۔حکام کی مراعات کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاک سرزمین پر نا پاک ارادوں والے حکمران نا قابل برداشت ہیں۔

مظلوم اور محروم طبقہ اپنے حقوق کیلئے متحد ہوجائے۔حکمرانوں نے غریب عوام سے منہ کا نوالا اور گھر کا اجالا چھین لیا ہے۔امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرے۔طاقتور لوگوں کے احتساب کی روایت شروع ہونی چاہیئے۔جمہوریت میں لوٹ مار کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ جنرل راحیل شریف ضرب احتساب شروع کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات