سی اے آر ای سی خطہ میں اقتصادی راہداری کی تعمیر پر 22 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے، خطہ میں ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے شعبوں کی ترقی اور بہتری کو یقینی بنایا جائے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک سی اے آر ای سی کے منصوبہ کیلئے 28 ارب ڈالر فراہم کرے گا سی اے آر ای سی اگلے مرحلہ میں پاکستان ریلویز کو بہترین اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ

پیر 23 مئی 2016 19:15

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) سنٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر ای سی) خطہ میں اقتصادی راہداری کی تعمیر پر 22 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے جس سے خطہ میں ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے شعبوں کی ترقی اور بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ خطہ کے دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ مشرق میں جاپان اور ترکی، مغربی یورپ اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سی اے آر ای سی کے منصوبہ کیلئے 28 ارب ڈالر فراہم کرے گا جبکہ سی اے آر ای سی اگلے مرحلہ میں پاکستان ریلویز کو بہترین اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی اے آر ای سی کی حالیہ کانفرنس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری اور فیصل آباد سے ملتان تک ہائی وے کی تعمیر کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے جبکہ سی اے آر ای سی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں بنیادی ڈھانچہ پر سرمایہ کاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :