ہسپتالوں کی ویسٹ مینجمنٹ کی بہتری کے لیے ایک ماہ کا ٹائم فریم دے دیا گیا

انسنی ریٹرز کی تنصیب میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آٹوکلیو کو ترجیح دی جائے گی ‘ سیکرٹری تحفظ ماحولیات ہسپتالوں کی ویسٹ کی تلفی سے متعلق مناسب اقدامات نہ ہو نے پر ایم ایس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ،خواجہ عمران نذیر

پیر 23 مئی 2016 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بیگم ذ کیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب اور موزوں طریقہ کار کو یقینی بنا یاجا ئے تمام ہسپتالوں میں انسنی ریٹرز کو فنگشنل بنا یا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کے تدارک کے لیے ہسپتالوں میں فضلات کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلفی کے عمل کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور یہ نوٹس لیا جائے کہ ہسپتالوں کے فضلات اور آلائشیں کہاں بھیجی جا رہی ہیں اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر اندر رپورٹ پیش کی جائے اور لینڈ فل سائٹس کے دورے بھی کئے جائیں کیونکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے ہسپتالوں کے فضلات کی تلفی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہما را مشن ہو نا چا ئیےے اس لیے ہسپتالوں کی ویسٹ کی نقل وحمل کو سختی سے مانیٹر کیا جائے انسنی ریٹرزکی تنصیب میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آٹوکلیو کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فضلات کی چوری ایک سنگین جرم ہے ۔

اس لیے اس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں پہلے سے نصب شدہ انسنی ریٹر زکی کیپسٹی کو بڑھایا جائے ۔ تاہم پنجاب کے تمام انسنی ریٹرز کو فنگشنل کیا جائے ۔ کیونکہ حفظان صحت کے لئے یہ بہتر اور اہم پیش رفت ثابت ہوگی ۔ اجلاس میں موجود پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہسپتالوں کی ویسٹ کی غیر قانونی نقل وحمل کو کنٹرول نہ کرنے کی صورت میں ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا ۔

اور نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔ بعد ازاں صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان نے کہا کہ ہم پنجاب بھر کے ڈی او ای ایس کو ہسپتالوں کے وزٹ پر مامور کر رہے ہیں وہ اس حوالے سے خود جاکر حقائق و شواہدپر مبنی ڈ یٹا حاصل کریں گے تاکہ فضلات کی تلفی کا مناسب سد باب نہ کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کی جائے ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکر ٹری خواجہ عمران نذیر ، صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات جاوید اقبال کے ساتھ ساتھ مختلف ہسپتالوں کے سر براہان اور دیگر حکومتی افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :