الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلزپارٹی کو مہیا کرنے کی منظوری دے دی

پیر 23 مئی 2016 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلزپارٹی کو مہیا کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم ، ان کے خاندان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری اور لطیف کھوسہ نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست کی تھی ۔لہذا الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلزپارٹی کو مہیا کرنے کی منظوری دے دی ۔