سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء کا ایکسچینج پروگرام کے تحت چین کیلئے انتخاب

پیر 23 مئی 2016 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے آخری سال کے طلباء کا پہلا گروپ ستمبر ۲۰۱۶ء میں چین کی ہینان ٹراپیکل اوشین یونیورسٹی میں پانچ ہفتوں کے انٹرن شپ پروگرام کیلئے جائے گا۔ شارٹ لسٹ کیے گئے چوبیس طلباء میں سے پہلے حصے میں بارہ طلباء متذکرہ یونیورسٹی جائیں گے ، جبکہ باقی بارہ طلباء دوسرے حصے میں جائیں گے۔

ان تمام طالب علموں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، جس میں ان کا امتحانات میں حاصل کردہ جی پی اے ، مقابلہ تقاریر میں حاصل کیے گئے نمبرس اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا شامل تھا۔ ہینان ٹراپیکل اوشین یونیورسٹی، سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طلباء کی ٹیوشن فیس کے ساتھ ان کو رہائش فراہم کرے گی، اور سندھ مدرسہ یونیورسٹی ان کے سفری اخراجات برادشت کرے گی، جبکہ کھانے، لانڈری ، دوائیوں اور دیگر ذاتی اخراجات طلباء خود براشت کریں گے۔

(جاری ہے)

منتحب ہونے والے طلباء میں شہریار خان، منصور منظور چانڈیو، عمیر خان، محمد دانیال وسیم ، عاطف فیاض اور فہد پٹیل (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، محسن عباس، محمد ارسلان، منیر احمد اور نوین کمار (شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) اور حسنین علی اور ارشمان نصیر (شعبہ میڈیا اسٹڈیز ) شامل ہیں۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہاہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا یہ پہلا گروپ ہے ، جوکہ ایکسچینج پروگرام کے تحت کسی باہر کے ملک انٹرشپ پروگرام کیلئے جار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طالب علموں کو کیمپس کے اندر جدید اور معیاری تعلیم دینے کے ساتھ ورلڈ ایسکپوئر بھی دینا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ ہم دیگر ممالک کی اپنی پارٹنر یونیورسٹیز میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی کیلئے جدید تعلیم اور تحقیق کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہینان ٹراپیکل اوشین یونیورسٹی جانے والے طلباء چین کی جدید تعلیم سے آراستہ ہوکر ، واپس آکر اپنے تجربے اور علم کو اپنے ملک کی بہتری کیلئے استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :