محنتی اوردیانت دار ملازمین سرکاری اداروں کا اثاثہ ہوتے ہیں ، ڈی سی او سرگودھا

پیر 23 مئی 2016 16:07

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) ڈی سی اوسرگودھاثاقب منان نے کہاہے کہ محنتی اوردیانت دار ملازمین سرکاری اداروں کاقیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ کلکٹرکے دفتر کے ایچ وی سی صغیر انورکی ریٹائرمنٹ کے موقع پران کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صغیرانورکی خدمات اورصلاحیتوں پرانہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صغیرانورمحکمے کیلئے بھرپوخدمات انجام دیتے ہوئے ہمیشہ ان کے اعتمادپرپورااترے جس پرانہیں فخررہاہے۔

ایسے بااعتمادلوگ اداروں کی جان اورپہچان ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی سرکاری ملازم کیلئے یہ بہت بڑاعزازہوتاہے کہ ادارے کے سربراہ اورسینئرزان پراعتمادکریں۔تقریب میں اے ڈی سی فاروق رشیدسندھو،اسسٹنٹ کمشنرسرگودھاعبداللہ خرم نیازی،ڈی اوسی فاروق حیدرعزیز، پی ایس ٹوڈی سی اوطاہرمحمودلودھی، سپرنٹنڈنٹ ریونیواقدس علی،سپرنٹنڈنٹ اے ڈی سی مہرممتاز،پرسنل اسسٹنٹ اے ڈی سی واصف علی اورنئے ایچ وی سی امجدعلی بھٹی کے علاوہ ڈی سی اواوراے ڈی سی آفس کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔