بروقت چالان جمع نہ کروانے والے تھانیداروں کو فارغ کردیا جائے گا، آرپی او

پیر 23 مئی 2016 15:26

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) بروقت عدالتوں میں چالان جمع نہ کروانے والے تھانیداروں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ 2015 میں التواء کا شکار 12 ہزار 25 چالانوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار آرپی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ، خوشاب، بھکر اور میانوالی میں عرصہ دراز سے عدالتوں میں چالان پیش نہ کرنے کی صورت میں عوام کو مشکلات کا سامنا تھا ۔

ضلع سرگودھا میں 1387 میں سے 1200 ، ضلع میانوالی میں 4685 میں سے 4445 ، ضلع بھکر میں 3303 میں سے 3295 اور ضلع خوشاب میں 3092 میں سے 3085 چالان مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی تھانیدار نے عدالت میں چالان پیش کرنے میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو اسے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :