چشتیاں ‘زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت دس افراد زخمی

پیر 23 مئی 2016 14:59

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) چشتیاں کے علاقے چشتیہ پارک کالونی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ تصادم کے دوران ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ کاروائی کے دوران فائرنگ میں ملوث سات افراد کو حراست میں لے لیا گیاہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے

متعلقہ عنوان :