اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پیر 23 مئی 2016 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) آزاد کشمیر ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ‘محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختون خوا ‘ بالائی پنجاب اوراسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ‘گجرات، پشاور، سوات، بھمبر گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

محکمہ موسمیات نے لاہور ‘اسلام آباد ‘راولپنڈی ‘پشاور ‘سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :