سیشن جج گھوٹکی سے بدتمیزی ‘ سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی کی معافی کی درخواست مسترد کر دی

پیر 23 مئی 2016 14:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) سیشن جج گھوٹکی سے بدتمیزی اورتوہین عدالت کا معاملہ پر سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی ثاقب سلطان کی معافی کی درخواست پھر مسترد کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں سیشن جج گھوٹکی سے بدتمیزی اور توہین عدالت کا معاملے کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ایس ایس پی ثاقب سلطان کی معافی کی درخواست پھر مسترد کردی۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایس ایس پی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی گئی ہے، سزا مل جائیگی آپ سے معافی کی درخواست ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، معافی کی کوئی گنجائش نہیں، فرد جرم عائد کی جائے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب تک اس افسرکو گھر چلے جانا چاہئے تھا۔بعد میں عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت تیس جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :