نیب نے اشتہارات کے فنڈز کی خورد برد کے الزام میں فرزانہ راجہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

پیر 23 مئی 2016 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) نیب نے تین ارب روپے کے اشتہارات کے فنڈز کی خورد برد کے الزام میں پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فرزانہ راجہ کے گرد گھیر اتنگ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی دور میں فرزانہ راجہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن تھیں اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے شیر خان اور انعام اختر کے ساتھ مل کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2 ارب 93 کروڑ روپے کے اشتہارات کی رقم ہڑپ لی ۔

نیب گزشتہ کئی دنوں سے معاملے کی انکوائری کررہا تھا تاہم پیر کو نیب نے انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کرتے ہوئے فرزانہ راجہ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے راولپنڈی کے دفتر میں طلب کرلیا ہے ۔ فرزانہ راجہ کا بیان ریکارڈ کیے جانے کے بعد دیگر 2 ملزمان کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :