مسقط:نئے ائرپورٹ پر دنیا کے بڑے مسافر جہاز اتر سکیں گے: وزارت ِ ٹرانسپورٹ

پیر 23 مئی 2016 14:49

مسقط:نئے ائرپورٹ پر دنیا کے بڑے مسافر جہاز اتر سکیں گے: وزارت ِ ٹرانسپورٹ

مسقط: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) : وزارتِ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن(ایم ٹی اے) نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نئے مسقط ائر پورٹ پر جدید تعمیرات اور سہولیات کی وجہ سے اب دنیا کے بڑے جہاز ائر بس380اور بوئنگ747 بڑی اسانی سے اتر سکیں گے۔ ان جہازوں کے مسافروں کے لیئے دو الگ دروازے بنائے گئے ہیں۔ جو کہ بو رڈنگ پُل سے منسلک ہوں گے۔

اس نئے ائر پورٹ پر مزید 82پولیس والے 118چیک ان کاونٹر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈنگ اور جہاز میں سوار ہو نے کے لیئے تین داخلی دروازے بنائے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مسافر ٹرمینل کا کُل رقبہ 580,00m2 مختص کیا گیا ہے۔مسافروں کے لیئے بنائے جانے والے ٹرمینل کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ اور بہت جلد مسافروں کے لئے اس کو کھول دیا جائے گا۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ فیز تین کا تقریباََ 90فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ نئے مسقط ائر پورٹ پر تقریباََ ۱یک کروڑ بیس لاکھ مسافروں کو سالانہ آمدو رفت کی سہولت میسر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :