سندھ ہائی کورٹ میں سابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ اقبال بابلانی کی درخواست ضمانت مسترد ‘ احاطہ عدالت سے گرفتار

پیر 23 مئی 2016 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں سابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ اقبال بابلانی کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے سابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ اقبال بابلانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے سابق سیکریٹری کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ اقبال بابلانی پر محکمہ ٹرانسپورٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کاالزام ہے۔

متعلقہ عنوان :