ملا اختر منصور حملے میں مارے جا چکے ہیں۔ خاندان ملا منصور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 14:19

ملا اختر منصور حملے میں مارے جا چکے ہیں۔ خاندان ملا منصور

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کے خاندان نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملا منصور کے خاندان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی منظر عام پر آنے والی خبروں کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج صبح امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ملا اختر منصور کا مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے زندہ اور صحتمند ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی دعوے کو مسترد کیا تاہم اب ان کے خاندان کی جا نب سے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملا اختر منصور کو دو روز قبل نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :