ٹنڈو الہ یار، مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق،20زخمی

پیر 23 مئی 2016 14:12

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) ٹنڈو الہ یار کے قریب راشد آباد کے مقام پر مسافر کوچ موٹر سائیکل سے تصادم کے بعد الٹ گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد سمیت تین افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میرپورخاص سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹنڈو الہ یار کے قریب راشد آباد کے مقام پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تصادم کے باعث مساف کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو مقامی اسپتال اور سول ہسپتال ٹنڈو الہ یار منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :