اگر کل کوئی اسکول کھولا گیا تو سیل کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا کہ متعدد نجی اسکولوں نے تاحال چھٹیوں کااعلان نہیں کیا۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ اگرکل کوئی اسکول کھولا گیا تو سیل کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ محض امتحانات کے لیے اجازت لینے والے اسکول کھولے جا سکتے ہیں، 24مئی سے14اگست تک اسکولوںمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔اور اس سے متعلق متعلقہ ای ڈی اوز کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 24مئی تا14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا نوٹی فکیشن جاری ہونے سمیت تمام اسکولوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی تھیں۔