شارجہ: چوروں نے جیولری شوروم سے1.5ملین درہم کے زیورات چوری کر لیئے

پیر 23 مئی 2016 13:38

شارجہ: چوروں نے جیولری شوروم سے1.5ملین درہم کے زیورات چوری کر لیئے

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) : شارجہ پولیس جیولری کے شوروم میں ہو نے والی 1.5ملین مالیت کے زیورات چوری کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چور صبح چار بجے کے قریب مالابار جیولری شو روم پر دوکان کا بیرونی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئے ۔ جیولری کی دوکان کا الارم سسٹم جو کے پولیس اسٹیشن سے منسلک تھا ۔ وہ بھی اس وقت بند پڑ تھا۔

شارجہ پولیس اطلاع ملتے ہی مذکورہ جگہ پہنچی اور اس نے شوروم کے مالک کو اس چوری کے بارے میں بھی اطلاع دی۔ جائے وادات سے پولیس نے فنگر پرنٹ اور سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے مقامی اخبار کے نما ئندے کو بتایا کہ سی سی ٹی وی سے حاصل شدہ فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ دو افراد جو کہ پاکستانی لباس پہنے ہوئے تھے، انہوں نے دروازہ توڑ کر جیولری شوروم کا صفایہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید بتایا کے انہوں نے صرف چھ منٹوں میں شو کیسوں میں پڑےسارے زیورات شیشے توڑ کرچوری کر لیئے۔ لیکن انہوں نے بڑی الماری میں پڑی رقم اور زیورات کو نہیں چھیڑا۔ شارجہ پولیس کے ڈپٹی ڈائیریکٹر کرنل عبد اللہ بن عامر نے کہا کہ مملکت کے تقریباََ 70فیصد بنک اور زیوارات کی دوکانیں پولیس کے مرکزی اسٹیشن سے منسلک ہیں ۔ تا کہ کسی بھی چوری یا ڈکیتی کی صورت میں پولیس کو فوراََ اطلاع مل جائے ۔اسکے علاوہ محکمہ پولیس کچھ عرصہ میں کمرشل علاقوں میں500سی سی ٹی وی کیمروں کو لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ تا کہ شارجہ کو ” سیف سٹی “ بنایا جا سکے۔ شارجہ پولیس کی طرف سے اس واردات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جو نیچے دیکھی جا سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :