شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

پیر 23 مئی 2016 13:00

اسلا م آ با د /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) موسم بدلا ، رْت ہی بدل گئی ، اسلام آباد ، سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں برستی بارش سے کئی دونوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، لاہور میں کالی گھٹاوٴں کے ساتھ تیز ہواوٴں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ، ہرسو خوشی کے رنگ بکھر گئے۔ کالی گھٹائیں چھاگئیں ، میگھا بھی برس گیا موسم کی تبدیلی نے ہر چہرے کو کھلا دیا۔

بارش کا پہلا قطرہ زمین پر پڑتے ہی ہر سو خوشی کے رنگ بکھر گئے،اور کئی دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں بارش سے رْت ہی بدل گئی بادل پہلے گرجے اور پھر برسے جس نے شہر اقتدار کے موسم کو سہانا بنا دیا۔ ڈالی ڈالی بوٹا بوٹامہک گئے شہری بھی خوشی جھوم اٹھے۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش سے موسم حسین ہوگیا۔ وادی شہزادی کا منظر پیش کرنے لگی۔ مری ، سیالکوٹ، گجرات اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں نے سندھ کے میدانی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے بھی اچھی خبر دی کہ تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :