رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 مئی 2016 12:22

سرگودھا (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2016ء) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا سستے بازاروں کے نام پر ایک بار پھر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے ذخیرہ اندوزوں نے آلو‘ پیاز‘ کھجوریں اور اسی طرح دیگر اشیاءکے سٹاک کرنا شروع کردیا ہے انتظامیہ کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ذخیرہ اندوزوں کو ابھی سے قابو نہ کیا گیا تو رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :