دبئی: خوفناک ٹریفک حادثات میں دو ایشیائی تارکین وطن جاں بحق

پیر 23 مئی 2016 11:52

دبئی: خوفناک ٹریفک حادثات میں دو ایشیائی تارکین وطن جاں بحق

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات میں دومختلف حادثات میں دو ایشائی تارکین وطن جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق58سالہ ہندوستانی شہری الحمیریہ کے علاقے میں ام القوین سے آنے والی تین گاڑیوں کی ٹکر میں جا ن سے ہاتھ دوھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

پولیس ہندوستانی شہری کی نعش کو بعد میں الحمیریہ کے مردہ خانے بجھوا دیا ۔ دوسرے ٹریفک حادثے میں 46سالہ پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو کویتی ہسپتال کے مردہ خانے بجھوا دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ سڑک پر توجہ نہ کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :