ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موبی لنک کی سروس معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 11:41

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موبی لنک کی سروس معطل

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موبائل نیٹ ورک موبی لنک کی سروس معطل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں اور مقامی افراد نے بتایا کہ موبی لنک کی سروس ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ رات 2بجے سے معطل ہے۔ جس کے باعث موبی لنک صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کو سروس معطلی کے سبب روابط نہ ہونے پر شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ کئی موبی لنک صارفین کاروباری حوالے سے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

موبی لنک کی سروس معطلی کے بعد ہی سے موبی لنک صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر موبی لنک کی سروس معطلی سے متعلق شکایات کرنا شروع کر دی ہیں۔ موبی لنک کی جانب سے تاحال سروس کی معطلی اور نوٹس لیے جانے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :