ریاض: سعودی قاتل کو 3کروڑ 50لاکھ ریال خون بہا ادا کرنے کا حکم

پیر 23 مئی 2016 11:34

ریاض: سعودی قاتل کو 3کروڑ 50لاکھ ریال خون بہا ادا کرنے کا حکم

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) : سعودی عرب کی ایک عدالت نے سعودی شہری کو قتل کے مقدمے میں چار ماہ کے اندر 35ملین سعودی ریال تقریباََ پاکستانی 97,81,86,104کروڑ رپئے مقتول کے خاندان کو ادا کرنے کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے ”سکاکا“ کی مقامی عدالت نے قاتل کی سزائے موت کو ختم کرنے سے متعلق اپنے فیصلے میں لکھا کہ اگر قاتل چار ماہ کے اندرتین کروڑ پچاس لاکھ ریال خون بہا ادا کر دیتا ہے ، تو اس کی سزائے موت ختم کر دی جائے گی۔

اسلامی قوانین کے مطابق اگر کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو قتل کر دیتا ہے ،تو مقتول کے گھر والے دّیت کی رقم لے کر اس کی سزا معاف بھی کر سکتے ہیں ۔ اور سعودی عرب میں دیّت کی رقم سرکاری طور پر تین لاکھ سعودی ریال رکھی گئی ہے۔ لیکن اگر مقتول کاخاندان چاہے تودّیت کی رقم جتنی چاہے مانگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :