لاہور، اغوا ہونیوالے 3 بچے ہوٹل سے بازیاب،2 ملزمان گرفتار

پیر 23 مئی 2016 11:28

لاہور، اغوا ہونیوالے 3 بچے ہوٹل سے بازیاب،2 ملزمان گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ سے تین روز قبل اغواء ہونے والے 3 بچے پولیس نے ایک ہوٹل سے بازیاب کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 3روز قبل نواں کوٹ کے علاقہ سے اغواء کیے گئے 3بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع ایک ہوٹل سے بازیاب کرالیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2اغواء کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق اغواء کار بچوں کو قبائلی علاقہ میں لے جانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :