شیخوپورہ ،موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 15 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

پیر 23 مئی 2016 11:28

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) شیخوپورہ کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد کے علاقے میں موٹر وے پر ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :