کراچی،نرسری مارکیٹ کے گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچرجل کر خاکستر

پیر 23 مئی 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) کراچی میں نرسری مارکیٹ کی دکان کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر راکھ ہوگیا۔ کراچی کے علاقے نرسری مارکیٹ کی دکان کے ایک گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئیں۔ آگ کو پھیلنے کے خدشے کے مدنظر فائر بریگیڈ کی مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں۔ فائر بریگیڈ نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :