لاہور،ڈیوس روڈ پرفرنیچر کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کانقصان

پیر 23 مئی 2016 11:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ پر واقع لکڑی کے فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔ چار گھنٹوں کی سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کچی آبادی ڈیوس روڈ کے رہائشی علاقے میں حاجی خالد نامی شخص نے بیرون ملک سے درآمد کئے جانے والے لکڑی کے فرنیچر کا گودام بنا رکھا تھا جس میں ا اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ضلعی حکومت کی فائر بریگیڈ سروس کی ایک درجن سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے امدادی آپریشن میں حصہ لیا، تاہم لکڑی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی کارکنوں نے چار گھنٹوں کی سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ گودام کے مالک کے مطابق آگ آتشبازی کا پٹاخہ گرنے کی وجہ سے لگی۔ ہفتہ وار تعطیل کی وجہ گودام بند تھا اور وہاں کسی ملازم کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں رپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :