میاں چنوں،حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے3 دہشتگرد گرفتار

پیر 23 مئی 2016 11:27

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) میاں چنوں میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشگردوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے ٹی چوک پر کارروائی کرتے ہوئے دو سگے بھائی شیرخان، شیر رحمان اور خان شیر نامی تین دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا جبکہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :