دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا

اتوار 22 مئی 2016 20:24

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں کیا جائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سے کھلاڑیوں سے متعلق رائے مانگ لی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ بلے بازمحمد حفیظ اور اسپنرذوالفقاربابر کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک ٹیسٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ جبکہ احمد شہزاد ا پنے ر وئیے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ خرم منظورکی اوپنر کیطور پرٹیسٹ ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ شعیب ملک کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کامستقل حصہ بنانے پرغورکیاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم لیگ اسپنر ذوالفقار بابر کی جگہ اسپنر محمد اصغر کوٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ دوہزاردس میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کے بعد محمد عامر پہلی دفعہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کاحصہ بنیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے تینوں فارمیٹس کے کپتانوں سے بھی دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کے بارے میں اپنی رائے مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :