جنوبی افریقہ کے نو مسلم کرکٹر وین پارنیل (ولید اسلامی نام )کی مسجد میں شادی

سادگی سے کیپ ٹان کی ایک مسجد میں عائشہ باقر سے شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اتوار 22 مئی 2016 20:24

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) اسلام قبول کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ولید نے مسجد میں سادگی کرلی۔ ان کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

وین پارنیل کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،جنوبی افریقی فاسٹ بولر وین پارنیل نے دو ہزار گیارہ میں اسلام قبول کر کے اپنا نام ولید رکھا تھا۔ اب انھوں نے سادگی سے کیپ ٹان کی ایک مسجد میں عائشہ باقر سے شادی کرلی۔ولید صرف تین دن بعد دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ ولید نے چھیالیس ون ڈے، پینتیس ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔