کراچی سینٹرل جیل میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے شخص منظور شاہ کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا

اتوار 22 مئی 2016 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) کراچی سینٹرل جیل میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے شخص منظور شاہ کے اہل خانہ نے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے بھائی کے مبینہ قتل میں ملوث پولیس ہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی لطف علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بھائی منظور شاہ کو 27 مئی کو اللہ والا چورنگی گلشن حدید سے پولیس نے پکڑ کر غائب کردیا تھا۔

بعد میں 8 فروری کو تھانہ ملیر سٹی میں ایف آئی آر درج کرکے 22 فروری کو جیل بھیج دیا گیا تاہم 8 مارچ کو میرے بھائی کو سول اسپتال لایا گیا اور ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ وہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی پر جیل میں تشدد کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔