جنرل ہسپتال: مریضوں کو ادویات کی فراہمی کی نئی پالیسی کا اعلان
داخل مریضوں کو ادویات بیڈ پر پہنچائی جائیں گی، اب انہیں ہسپتال سٹور پر نہیں جانا پڑے گا شفٹ ختم ہونے پر جاری شدہ ادویات کا ریکارڈ اگلی شفٹ کی انچارج نرس کے حوالے کیا جائے گا‘پروفیسر خالد محمود مطلوبہ ادویات کی دستیابی کے بارے میں سٹور کیپر کی رپورٹ پر فارماسسٹ یا انتظامی ڈاکٹر کی تصدیقی دستخط لازما ہوں گے
اتوار 22 مئی 2016 18:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے داخل مریضوں کو ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو شفاف بنانے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق اب مریض یا اس کے لواحقین کو ادویات کیلئے سٹور پر نہیں جانا پڑے گا بلکہ ہسپتال کا عملہ مریضوں کو مطلوبہ ادویات خود ان کے بیڈ پر مہیا کرے گا۔ یہ فیصلہ پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسرخالد محمود کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
نئی طے شدہ پالیسی کے مطابق ہسپتال میں داخل مریضوں کو درکار ادویات کا اندراج متعلقہ وارڈ کی انچارج ہیڈ نرس انڈنٹ بک میں کرے گی جس کی تصدیق سینئر رجسٹرار کرے گا۔ مطلوبہ ادویات کی دستیابی کے بارے میں سٹور کیپر کی رپورٹ پر فارماسسٹ یا انتظامی ڈاکٹر کی تصدیقی دستخط لازما ہوں گے۔(جاری ہے)
جس کے بعد متعلقہ ہیڈ نرس وہ ادویات خود وصول کر کے مریض کو بستر پر پہنچائے گی۔
جبکہ سٹور کیپر کو جاری کی جانے والی ادویات کا مکمل ریکارڈ رکھنا ضروری ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق ہسپتال سے جاری ہونے والی کوئی دوائی مریض یا اس کے لواحقین کے حوالے نہیں کی جائے گی بلکہ ہسپتال کا سٹاف یہ کام خود انجام دے گا۔ استعمال سے بچ جانے والی ادویات مکمل سٹور کو واپس کردی جائیں گی۔شفٹ ختم ہونے پر جاری شدہ ادویات کا ریکارڈ اگلی شفٹ کی انچارج نرس کے حوالے کیا جائے گا جس کی تصدیق اے ایم ایس سے بھی کروائی جائے گی۔ پروفیسر خالد محمودنے اجلاس کو بتایا کہ ادویات کی فراہمی کا نظام مزید شفاف بنانے کیلئے استعمال شدہ ادویات کی خالی پیکنگ اور پتے لازمی طور پر ڈیوٹی پر موجود فارماسسٹ کو جمع کروانے ہوں گے تاکہ وہ ان ادویات کے استعمال کا ریکارڈ چیک کرسکے۔ادویات کی یہ خالی پیکنگ ریکارڈ میں لائے بغیر تلف نہیں کی جاسکیں گی۔ پرنسپل نے اجلاس میں واضح کہا کہ اگر اچانک معانئے کے دوران ہسپتال کے کسی شعبے سے بغیر ریکارڈ سرکاری ادویات برآمد ہوئی تو اس کے خلاف فوری تادیبی ایکشن لیا جائے گا۔ڈی ایم ایس اور ڈیوٹی فارماسسٹ مذکورہ پالیسی پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ ادویات کے ریکارڈ کی عدم موجودگی یا ہیراپھیری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.