لاہورچڑیاگھرمیں عالمی یوم برائے حیاتیاتی انواع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اتوار 22 مئی 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء )لاہورچڑیاگھرمیں عالمی یوم برائے حیاتیاتی انواع(انٹرنیشنل ڈے آف بائیوڈائیورسٹی) منایاگیا اور تفریح کے لئے آنے والے شا ئقین کو حنوط شدہ جانوروں کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں ۔ دن کی مناسبت سے بچوں میں فیس پینٹنگ بھی کی گئی۔ موضوع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کے تمام افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کواٹرز محمد نعیم بھٹی تھے جنہوں نے تفریح کے لئے لاہور چڑیا گھر آنے والوں میں معلوماتی لٹریچر تقسیم کئے-ڈائریکٹر چڑیا گھر شفقت علی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ تمام جانداروں کا کرئہ ارض پر اپنا خاص کردار ہے اور ہمیں بحیثیت اشرف المخلوقات کرئہ ارض پر بسنے والی تمام حیاتیاتی انواع کی بقاء کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں-