جعلی مینڈیٹ سے آنیوالوں نے گڈگورننس کے نام پر عوام کو دھوکا دیا،ڈھائی سال میں تعلیم،روزگار،صحت کی سہولتوں کی بجائے عوامی وسائل لوٹے گئے،بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا جلسے سے خطاب

اتوار 22 مئی 2016 17:45

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنیوالوں نے گڈگورننس کے نام پر عوام کو دھوکا دیا،ڈھائی سال میں تعلیم،روزگار،صحت کی سہولتوں کی بجائے عوامی وسائل لوٹے گئے۔وہ اتوار کو مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے آنکھ جھکا کر نہیں بلکہ آنکھ اٹھا کر بات کی ہے ہماری سیاست کا محور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرناہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے آنیوالوں نے گڈگورننس کے نام پر عوام کو دھوکا،ڈھائی سال میں تعلیم،روزگار اورصحت کی سہولتوں کی بجائے عوامی وسائل لوٹے گئے،اگر چوروں کے ہاتھ کاٹے جائیں تو صوبے میں معذروں کی حکومت ہوگی۔بتایا جائے کہ3سا میں بلوچستان میں کونسا مسئلہ حل ہوا