شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ، محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان
اتوار 22 مئی 2016 17:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کئے جانے جبکہ محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جون میں متوقع قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سے ٹی ٹونٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے پر غور کیا جا رہے ہے ،عین ممکن ہے کہ اس بار شاہد آفریدی کی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کرا دی جائے گی، جبکہ ڈسپلن مسائل کی وجہ سے نظر انداز احمد شہزاد، عمر اکمل کی بھی تنزلی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان روشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے نئے معاہدوں میں تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیشکن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم سے شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا تھا جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.