فیصل آباد، شدید گرمی انسانوں کے ساتھ گاڑیوں پر بھی اثر انداز ہونے لگی۔

شدید دھوپ کے باعث متعدد گاڑیوں کے شیشے متاثر ہوکر ٹوٹنے لگے

اتوار 22 مئی 2016 17:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) شدید گرمی انسانوں کے ساتھ گاڑیوں پر بھی اثر انداز ہونے لگی۔ شدید دھوب کے باعث متعدد گاڑیوں کے شیشے متاثر ہوکر ٹوٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں جاری گرمی کی حالیہ شدید لہر جہاں انسانوں ‘حیوانوں اور جانوروں پر اپنا بھرپوراثر دکھانے میں مصروف ہیں وہیں وہ گاڑیوں اکی سکرینوں پر بھی بری طرح اثرانداز ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شدید دھوپ اور لو کے باعث گاڑیوں کی سکرینیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں اور متعدد گاڑیوں کی سکرینیں تڑکنے کے باعث خود بخود ٹوٹ گئیں جبکہ گاڑیوں کی سکرینیں ٹوٹنے کے بعد مختلف گاڑیوں کی سکرینوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیاگیاہے۔ جس کے باعث گاڑیوں کے مالکان شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ گاڑیوں کے مکینکس کا کہنا ہے کہ گاڑی مالکان جب بھی اپنی گاڑیاں پارک کریں تو شیشے ڈاؤن کرکے پارک کریں اور دھوپ میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے اجتناب کریں ۔

متعلقہ عنوان :