فیصل آباد: پنجاب پولیس کار نامہ،سرعام سڑک پر بوس و کنار کرنے کے الزام میں دو جوڑوں کو حوالات میں بند کر دیا

اتوار 22 مئی 2016 17:19

فیصل آباد: پنجاب پولیس کار نامہ،سرعام سڑک پر بوس و کنار کرنے کے الزام ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پنجاب پولیس کار نامہ یا پاکستان میں واقع ہی روشنی خیالی کا آغاز ہوگیا ،تھانہ گلبرگ پولیس نے سرعام سڑک پر بوس و کنار کرنے کے الزام میں دو جوڑوں کو حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ گلبرگ میں تعینات نصیر الدین سب انسپکٹر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ حسب معمول گشت پر مامور تھا کہ اے بی سی روڈ کے علاقہ B4 ٹاور چوک میں ملزمان ذیشان وغیرہ 6 افراد سڑک کنارے بوس و کنار اور فحش حرکات میں مصروف تھے جن میں سے فوری طور پر چھاپہ مار کر ذیشان اور شمائلہ سمیت دو جوڑوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے چاروں پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔جبکہ گیا ہے کہ پولیس نے ان افراد کو ایک مقام سے گرفتار کیا تھا بعدازیں مک مکا نہ ہونے پر کارروائی کی گئی ہے،پاکستان کے کسی علاقہ میں اس قدر ابھی آزادی نہیں ہے کہ کوئی سرعام سڑک پر بوس و کنارکر سکے

متعلقہ عنوان :