کراچی، عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا گیا

حملے میں کالعدم تنظیم کا 22 رکنی دہشت گرد گروہ ملوث ہونے کا انکشاف

اتوار 22 مئی 2016 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) کراچی میں عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا گیا۔ حکام کے مطابق حملے میں کالعدم تنظیم کا 22 رکنی دہشت گرد گروہ ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کالعدم تنظیم کا 22رکنی دہشتگرد گروہ ملوث ہے۔ جن میں سے12دہشتگردوں کو پولیس گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے،جبکہ10 دہشت گرد ابتک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ دہشتگرد گروپ کا امیر قاری محسن ہے۔ جس کی ضمانت پررہائی کے بعد گروپ دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔