پی ایس ایل انتظامیہ کا لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے برینڈن میکولم ، مچل جانسن سے رابطہ

اتوار 22 مئی 2016 16:57

پی ایس ایل انتظامیہ کا لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے برینڈن میکولم ، مچل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) انتظامیہ نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کیوی بلے باز برینڈن میکولم اور آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل جانسن سے رابطہ کرلیا،دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہرکردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ انتظامیہ پہلے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے بعد اپنے دوسرے ایڈیشن میں بھی بڑی تعداد میں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے لئے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی کپتان برینڈن میکولم اور آسٹریلیا کے مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل جانسن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال9فروری2017سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :