صوابی میں عازمین حج کے لئے تیسرا تر بیتی پروگرام منعقد ہوا

اتوار 22 مئی 2016 16:05

صوابی۔22 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) حج تر بیتی کمیٹی صوابی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لئے تیسرا تر بیتی پروگرام موضع کالو خان میں حجرہ حاجی شاکر اللہ خان میں منعقد ہوا جس میں مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان نے حج کے پانچ آیام، حاجی سعید اللہ خان نے عمرہ ، حاجی منور شاہ نے زیارت مدینہ منورہ ، حاجی شاکر اللہ خان نے تلبیہ ،حاجی روح اللہ جان ، الحاج جمشید علی ، ڈاکٹر محمد جمیل اور الحاج نثار احمد نے حج کی انتظامی امور اور دیگر مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی لیکچر دیئے۔

(جاری ہے)

چوتھا تر بیتی پروگرام اتوار 29مئی کی صبح آٹھ بجے موضع اسماعیلہ میں بمقام حجرہ حاجی روح اللہ جان منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :