بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

اتوار 22 مئی 2016 15:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ٗدونوں افراد کی لاشیں ایک تباہ شدہ گاڑی سے برآمد ہوئیں ٗیہ گاڑی جلی ہوئی حالات میں دونوں ممالک کی سرحد پر ایک ویران علاقے سے ملی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی تاہم ان کی لاشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کی گئیں ٗبلوچستان میں کوچکی کے علاقے سے جلی ہوئی لاشیں رفاعی ادارے نے صوبے کے دارالحکومت میں سرکاری ہسپتال منتقل کیں ان افراد کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہ آسکا کہ یہ ہلاک شدگان کون ہیں اور ان کی موت کن حالات میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :