پنجاب یونیورسٹی کاایک اور اعزاز ،ڈاکٹر محمد شریف نے پاکستان کے بہترین سائنسدان کاایوارڈ حاصل کر لیا

اتوار 22 مئی 2016 15:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف کو پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تمام ڈسپلنز میں 65نمبر حاصل کرنے پر ’بہترین سائنسدان ‘قرار دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر محمد شریف اعزازِ فضیلت ، تمغہ ِ امتیاز، بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز گولڈ میڈل اور دو مرتبہ بہترین ریسرچ پیپر ایوارڈبھی حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے 368 امپیکٹ فیکٹر تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔ انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے منفرد قومی پروفیسر کا خطاب بھی مل چکا ہے اور پاکستان اکیڈیمی آف سائنس کے بطور فیلو بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر محمد شریف قومی اور بین الاقوامی سطح پرمنعقد ہونے والے 73سیمینارز، کانفرنسز میں شرکت کرنے کے علاوہ 15پی ایچ ڈی اور 51ایم فل سکالرز کو تھیسز میں سپروائز بھی کرچکے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس غیر معمولی کامیابی پر ڈاکٹر محمد شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد شریف کی یہ کامیابی پنجاب یونیورسٹی کے لئے باعث افتخار ہے۔