جہلم میں برساتی نالے پر زیر تعمیر پل گر گیا

پل کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب تھی کہ پل کے پلرز وزن برداشت نہ کر سکے اور زمین بوس ہوگئے

اتوار 22 مئی 2016 15:19

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) جہلم میں برساتی نالے پر زیر تعمیر پل گر گیا اطلاعات کے مطابق جہلم کے علاقے نوگراں میں برساتی نالے پر زیر تعمیرپل زمین بوس ہو گیا ٗپل کو 33کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا تھا جس کا مقصد رعلاقے کو موٹر وے سے ملانا تھا تاہم پل اچانک زمین بوس ہو دگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پل کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب تھی کہ پل کے پلرز وزن برداشت نہ کر سکے اور لڑکھڑاتے ہوئے زمین بوس ہو گئے ۔واقعے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور انجینئر سمیت دیگر ذمہ داران کو شامل تفتیش کر کے پل گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے-

متعلقہ عنوان :