خیرپور، جہانیاں میں ٹریفک حادثات ، 3 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

اتوار 22 مئی 2016 14:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) خیرپور اور جہانیاں میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق خیرپور میں حادثہ رانی پور کے قریب پیش آیا حادثے کا نشانہ بننے والی دونوں بسیں اٹک سے کراچی جا رہی تھیں تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ افرادہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو رانی پور کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر جہانیاں میں بائی پاس اسٹاپ پر تیز رفتار بس کھڑے رکشوں اوردکان سے ٹکرا گئی حادثے میں ایک شخص جاں بحق چار افراد شدید زخمی ہو گئے

متعلقہ عنوان :