کراچی: پولیس شب برات پر پٹاخوں کی فروخت روکنے میں پھر ناکام

اتوار 22 مئی 2016 14:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) مختلف علاقوں، بالخصوص مضافاتی مقامات پر شب برات کے موقع پر کھلے عام پٹاخوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز کی جانب سے پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور پٹاخے استعمال کرنے والے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوے صرف دعوے ہی نکلے اور اورنگی ٹاوٴن میں کھلے عام پٹاخوں کی فروخت جاری رہی

متعلقہ عنوان :