گوجرانوالہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور علاج کیلئے آئے سسر کو قتل کردیا

اتوار 22 مئی 2016 14:51

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور علاج معالجہ کیلئے آنیوالے سسر کو قتل کردیا۔کنگنی والہ کے قیصر جمال نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسرت بی بی اور سسر عنایت کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سبزی منڈی پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا ملزم کا سسر ملکوال سے آپریشن کروانے کیلئے گوجرانوالہ اپنی بیٹی کے گھر آیا ہوا تھا جہاں دونوں میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا تو اس دوران ملزم نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں

متعلقہ عنوان :