فیصل آباد کے مختلف علا قوں میں برقی لائنوں کی مرمت ،توسیع ، تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرمرمت کے باعث کل بجلی بند رہے گی

اتوار 22 مئی 2016 14:19

فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) فیسکو کی اطلاع کے مطابق، برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مرمت کے کام کے باعث23مئی کو صبح نوسے دوپہر دو بجے تک بجے تک132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن سے نکلنے وا لے ایس ٹو اور ایڈن ویلی فیڈرصبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132 کے وی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے بہادرے والا،132 کے وی چنیوٹ روڈگرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے رام دیوالی فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک132 کے وی نڑ والا گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے لنگرانا،کھرد پور،شہباز پور،امین پور،سندھو اور ماشاء اللہ فیڈر 132 کے وی ستیانہ روڈ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے گارڈن کالونی،بابر چوک،مکہ سٹی،گلبہار کالونی فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132 کے وی چک 103 آر بی گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے ایم کے بی،ایم ایس سی،انٹر لوپ 5 ، نیو انٹر لوپ ،نور فاطمہ،کے ٹی ایم ،پھلائی والا،ارشد کارپوریشن اور اے آر میگنا فیڈرسے برقی رو کی سپلائی معطل رہیگی۔

متعلقہ عنوان :