ماہرین زراعت کی موسم گرما کی شدت کے باعث اروی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

اتوار 22 مئی 2016 14:12

فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) ماہرین زراعت نے موسم گرما کی شدت کے باعث اروی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے 6 سے 7 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کو یقینی بنائیں اور خود رو پودوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں کہا کہ اروی کی فصل میں جڑی بوٹیاں تیزی سے پرورش پاتی ہیں اس لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت گوڈی کر کے انہیں فصل سے نکال باہر کرنا چاہئے تاکہ وہ کھاد، آبپاشی اور فصل کی پیداوار میں نقصان کا باعث نہ بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پودوں کی بغل میں شگوفے جلد پھوٹ پڑتے ہیں اس لئے گوڈی کے دوران ان کو توڑ دینا چاہئے ورنہ کچالو زیادہ اور اروی کم بنے گی جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے جب پودے 30 سے 50 سینٹی میٹر اونچے ہوجائیں تو کھیت کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے فصل کو ایک سے ڈیڑھ بوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈالنی چاہئے جس سے اروی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :